Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

شاپنگ مالز کے علاوہ تمام مارکیٹس کھولنے کا اعلان

شائع 10 مئ 2020 01:38pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑے شاپنگ مالز کے سوا تمام مارکیٹس کھولنے کا اعلان کردیا ، بازار صبح چھہ سے شام پانچ بجے تک کھلیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا ایس او پیز پر عمل تاجروں کی ذمہ داری ہے، دکان دار شام چار بجے سے دکان بند کرنا شروع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ سندھ حکومت اور کراچی کے تاجروں کے اہم اجلاس میں ہوا۔

سراج قاسم تیلی نے کہا جان ہے تو مال ہے، ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

فیصلہ سندھ حکومت اورکراچی کےتاجروں کےدرمیان اہم اجلاس میں ہوا، اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری لوگ شدید مشکل میں ہیں ایس او پی پرعملدرآمد کی ذمہ داری تاجروں پرہوگی، تاجرتنظیموں نے  وزیر اعلی سندھ کے اعلان کا خریر مقدم کرتے ہوئے  وائرس کے ایس او پیز پرعمل کرنےکی یقین دہانی بھی کرائی۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نےتاجروں کوایس او پیزسےبھی  آگاہ کیا۔